Loading
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کھیلتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کے ساتھ تین روز تک جاری رہنے والی لائیو اسٹریم کے دوران جی ٹی اے 6 کھیلی۔
گیم کے اختتامی مناظر میں اہم کرداروں کی موت پر یوٹیوبر اس قدر جذباتی ہو گئے کہ کیمرے کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔
View this post on Instagram
ڈکی بھائی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ڈکی بھائی اپنی گرفتاری کے وقت بھی اتنا نہیں روئے تھے، جبکہ ایک اور صارف نے ان کے ردعمل کو حد سے زیادہ جذباتی قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈکی بھائی کے والد بھی حال ہی میں والدین کو اپنے بچوں کو جی ٹی اے 6 سے دور رکھنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل