Tuesday, November 24, 2026
 

آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکرز میں دھماکے اور شدید آگ لگنے کا دعویٰ

 



ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تین آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں جہازوں پر دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی سرکاری ٹی وی ’آئی آر آئی بی‘ نے ملکی بحریہ کے حوالے سے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں تین ایسے ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا جنہیں ایران نے خلاف ورزی کرنے والے جہاز قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تینوں بحری جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکوں اور انتہائی شدید آتش زدگی کا شکار ہوئے۔ تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کی اس رپورٹ میں جہازوں کی شناخت، ان کے عملے کی تعداد، ممکنہ جانی نقصان یا واقعے کے مقام کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی تاحال سامنے نہیں آئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل