Loading
یوکرین کے جنوب مشرقی شہر زپوریزہیا پر روسی حملے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
علاقائی حکام کے مطابق روسی حملے میں رہائشی عمارتوں، نجی مکانات، گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ کئی مقامات پر ملبہ پھیل گیا۔
علاقائی دفاعی کونسل کے عہدیدار ایوان فیدوروف نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ بعض افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روس نے گزشتہ رات یوکرین کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، جس سے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل