Tuesday, November 24, 2026
 

پنجاب زمین ایپ متعارف، شہریوں کو گھر بیٹھے زمینی خدمات میسر ہوں گیں

 



پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے شہریوں کو گھر بیٹھے زمینی خدمات کی فراہمی کے لیے اہم ڈیجیٹل اقدام کرتے ہوئے پنجاب زمین ایپ متعارف کرا دی ہے۔ چیئرمین پلرا طارق سبحانی کے مطابق پنجاب زمین ایپ کے ذریعے فرد، انتقال، ای رجسٹری اور گرداوری کے ریکارڈ کی نقول کا حصول ممکن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے شہری اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے۔ ایپ سے آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جبکہ بیرونِ ملک پاکستانی بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ چیئرمین پلرا نے کہا کہ منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات بھی پنجاب زمین ایپ پر دستیاب ہوں گی۔ پنجاب زمین ایپ پر RCMS کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات تک آسان رسائی بھی ممکن ہوگی۔طارق سبحانی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو آسان اور شفاف زمینی خدمات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل