Loading
سندھ ہائیکورٹ میں نیو کراچی کے سونار جہانزیب کی گمشدگی کے معاملے کی سماعت ہوئی، لاپتا جہانزیب، ایس ایچ او گڈاپ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
جہانزیب نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے تین نومبر کو گڈاپ پولیس اٹھایا تھا اور 18 نومبر کو رلیز کر کیا، پولیس نے مجھ سے سادہ اور اسٹیمپ پیپر دستخط کرالیے ہیں، مجھے کہا جا رہا ہے چالیس لاکھ روپے دو، ورنہ سونار کی دکان چھین لینگے، ڈر کے مارے دکان نہیں کھول رہا کہ پھر نہ اٹھا کر لے جائیں۔
شہری نے بیان میں مزید کہا کہ جب رہا کیا گیا تو اس سے قبل پولیس نے میرے بھائی اورنگزیب سے اڑھائی لاکھ بھی لیے ہیں، دن کو مجھے غائب رکھتے تھے جبکہ رات کو پھر تھانے میں بند کر دیتے تھے۔
عدالت نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا جب کہ حکومت سندھ کے وکیل نے کہا کہ یہ یکطرفہ الزام ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس کی انکوائری کریں، جہانزیب کو خطرہ ہے اسے اٹھایا جائے گا۔
عدالت نے جہانزیب کو جانی اور مالی تحفظ فراہمی کا حکم دیا، جہانزیب نے حبس بیجا میں رکھنے پر ملیر کورٹ سے رجوع کیا تھا، وکیل جہانزیب نے بتایا کہ ان کی درخواست پر میجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپہ بھی مارا تھا، لیکن برآمد نہیں ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس میں سے کسی پولیس والے کو جانتے ہیں، جہانزیب نے جواب دیا کہ جانتا نہیں لیکن جنہوں نے دستخط کروائے وہ پولیس والے تھے۔
وکیل درخواست نے کہا کہ جہانزیب نیو کراچی رہائشی ہے اور وہیں کاروبار کرتے ہیں، گڈاپ پولیس کی حد بھی نہیں بنتی، عدالت نے آئی جی سندھ کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل