Tuesday, November 24, 2026
 

آسٹریلیا: بلے باز انوکھے انداز میں ہِٹ وکٹ، ویڈیو وائرل

 



آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے پہلے ٹی 20 گولڈ کلیش ٹورنامنٹ کے دوران سابق رگبی اسٹار جوناتھن تھرسٹن کے آؤٹ ہونے کا عجیب انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا گیا۔ گیند ان کی گروئن پر لگی تو ان کے ہاتھ سے بلا چھوٹ کر سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرایا۔ 43 سالہ جوناتھن تھرسٹن ٹیم فُٹی کی جانب سے بیٹنگ کر رہے تھے۔ وہ 29 رنز بنا چکے تھے اور ٹیم کو کامیابی کے لیے آخری تین گیندوں پر صرف دو رنز درکار تھے۔ https://www.facebook.com/BundabergNewsMail/videos/nrl-legend-johnathan-thurston-has-been-dismissed-in-the-most-excruciating-fashio/1781970606227813/ اس موقع پر فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کی گیند تھرسٹن کے گروئن پر لگی۔ اچانک ردعمل میں ان کا بلا ہاتھ سے چھوٹ کر وکٹوں سے جا ٹکرایا اور وہ ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ اس غیر معمولی انداز میں وکٹ گرنے کے واقعے نے میدان میں موجود شائقین کو حیران کردیا۔ واضح رہے کہ جیمز پیٹنسن کو سات سال قبل ہم جنس پرست افراد کے خلاف گفتگو کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل