Tuesday, November 24, 2026
 

صوبوں کے معاملے پر واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لے لیں، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ

 



وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر واضح مؤقف ہے کہ عوامی رائے لے لیں اور اگر رائے حق میں آتی ہے تو ٹھیک ہے اور نہیں آتی تو نہ کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ہمیں فوکس عوامی خدمت اور ڈیلیوری پر کرنا ہے نہ کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر واضح مؤقف ہے کہ عوامی رائے لے لیں عوامی رائے اس کے حق میں آتی ہے تو ٹھیک ہے نہیں آتی تو نہ کریں۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ صوبوں پر عوامی رائے جاننے کے لیے پورے ملک میں بحث جاری ہے، جب عوامی رائے پارلیمنٹ میں آنے کا وقت ہوگا تو آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے بہتر کوآرڈنیشن کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بات چیت بھی جاری اگر وہ اپنے قوانین ملکی قوانین کے برابر لے آئیں تو اس سے کافی بہتری آسکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل