Loading
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی ویزا کے لیے جعلی دستاویزات امریکن سفارت خانے میں جمع کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی جانب سے شکایت سامنے آئی تھی، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) تیار کیے تھے۔
ملزم چوہدری اسلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شہری کو امریکی ویزا دلوانے کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے تھے، دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات اور مبینہ طور پر غلط شناخت استعمال کی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اب ملوث افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل