Loading
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشن گیمز ایک مرتبہ پھرملتوی کر دیے گئے۔ اگلے برس تین اپریل سے شروع ہونے والے 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز چھٹی مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں۔
باخبر اور با اعتماد ذرائع کے مطابق گیمز کے التوا کا فیصلہ بوجوہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ہونے والے ساوتھ ایشن گیمزاب نومبر 2027 میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کو میزبانی ملنے کے بعد گیمز 2021 میں منعقد ہونا تھے لیکن انتظامی تاخیر، فنڈز کے مسائل، کووڈ-19 کے اثرات اور علاقائی کھیلوں کے کیلنڈر کے تصادم ہونے سبب ساوتھ ایشین گیمز مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں۔
ان گیمز میں اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے مقامات پر 346 گولڈ میڈلز کے لیے مردوں کے 28 اور خواتین کے 25 مقابلے طے تھے۔ گیمز میں ساوتھ ایشیا کے رکن ممالک کے 4200 سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع تھی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے قبل ازیں عندیہ دیا تھا کہ پاکستان ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور حکومت گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ گیمز کے انعقاد کے لیے مطلوبہ فنڈز کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل