Tuesday, November 24, 2026
 

جاپانی میاں بیوی کی انوکھی کہانی؛ طلاق کے بعد بھارتی مندر میں دوبارہ شادی؛ ویڈیو وائرل

 



  جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے طلاق کے بعد دوبارہ ایک دوسرے کو اپنا ہم سفر بنا لیا اور اس بار شادی کے لیے بھارت کا انتخاب کرتے ہوئے ہندو رسم و رواج کے مطابق مندر میں شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرو چیہارا اور ان کی اہلیہ شیزو نے 23 نومبر کو لکھنؤ کے علاقے گومتی نگر میں واقع رادھا کرشن مندر میں شادی کی تقریب منعقد کی جس میں ان کے تین بچوں، اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ دونوں نے 2022 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم 2023 میں بھارتی دوستوں کی کوششوں اور حوصلہ افزائی سے دوبارہ ایک ہوگئے۔ اس کے بعد اپنے رشتے کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ #WATCH | Lucknow, Uttar Pradesh: The husband, Hiro Chihara, said, "It was a very precious experience that we could have such a beautiful wedding...we divorced in 2022 and remarried each other, we wanted to do it in India." (23.11) https://t.co/PIejn5aqvD pic.twitter.com/teu5Tddfwt — ANI (@ANI) November 23, 2026 دوبارہ شادی کے لیے جاپانی جوڑے نے بھارتی ثقافت اور روایات سے متاثر ہوکر بھارت کا انتخاب کیا۔ تقریب میں دولہا نے کرتا پاجامہ جبکہ دلہن نے شلوار کرتا پہن رکھا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے، دلہن کی مانگ میں سندور بھرا اور مقدس آگ کے گرد پھیرے لیے۔ یہ جوڑا اپنے خاندان کے ہمراہ ایک بھارتی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے لکھنؤ پہنچا تھا، جہاں بھارتی شادی کی روایات سے متاثر ہوکر انہوں نے اپنی شادی بھی اسی انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیرو چیہارا نے کہا کہ اتنی خوبصورت شادی کا تجربہ ان کے لیے انتہائی قیمتی تھا۔ بھارت کی شادی روایات سے متاثر ہیں اور یہیں شادی کرنا چاہتے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل