Loading
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے دوران حملوں کا نیا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں تین بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعات پیر کے روز پیش آئے جب تینوں جہاز آبنائے ہرمز سے مشرق کی جانب سفر کر رہے تھے۔
ادارے کے مطابق تینوں جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہے اور تمام عملے کے ارکان کی خیریت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہازوں کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ ماحولیاتی اثرات کا فی الحال تعین نہیں ہوسکا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کے ذمہ داروں کی بھی نشاندہی نہیں کی گئی۔
یو کے ایم ٹی او نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ادارے کو دی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل