Loading
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
محبت اور دھوکے کی داستان پر مبنی اس سیریز کے ٹریلر میں پاکستانی شوبز کے نامور ستارے منفرد کرداروں میں نظر آئے ہیں۔
ٹریلر میں فواد خان اور صنم سعید کی محبت کی جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ ماہرہ خان ایک بے باک کردار میں نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ ’من مائل‘ کی مقبول جوڑی مایا علی اور حمزہ علی عباسی بھی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی، جبکہ ہانیہ عامر منفی کردار اور اقرا عزیز احد رضا میر کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔
ٹریلر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سیریز کی کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی اور مومنہ درید کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل