Wednesday, November 25, 2026
 

وزیراعظم کا نئی دہلی میں  پاکستانی مؤقف بہترین انداز میں پیش کرنے پر مصدق ملک کو خراج تحسین

 



وزیراعظم نے نئی دہلی میں  پاکستانی مؤقف بہترین انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر مصدق ملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کے انداز بیاں اور اردو کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے خطے میں پاکستان کے مثبت تاثر اور تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے تحمل اور فکری صراحت پر مبنی سفارتکاری کا ایک نیا معیار متعارف کروایا، جو قابل تعریف ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے وزیراعظم کو اپنے دورے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل