Loading
سپاری دے کر قتل کروانے والے ملزم کی عدالت نے 10 لاکھ کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
ماڈل کورٹ ڈسٹرکٹ شرقی میں سپاری دےکر مسجد کے باہر قتل کروانے کے مقدمےسے متعلق سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے قتل کروانے والے ملزم محمد عتیق عالم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے علی اکبر اور تنویر عباس کو صوفی عبد القیوم کے قتل کی سپاری دی تھی۔ 5 لاکھ روپے لینے کے بعد علی اکبر نے فائرنگ کرکے صوفی عبد القیوم کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو گلستان جوہر پولیس نے مارچ 2023 میں گرفتار کیا تھا، جبکہ وکیل محمد حنیف ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم کے خلاف سپاری دینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل