Wednesday, November 25, 2026
 

سوات پریمیئر لیگ میں چلتی موٹرسائیکل پر ایک ہاتھ سے حیران کن کیچ، ویڈیو وائرل

 



سوات پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا۔ مینگورہ میں جی کے آر دیر اور سوات اسٹرائیکرز کے درمیان مقابلے کے دوران ایک بلے باز نے زوردار شاٹ کھیلا جس پر گیند باؤنڈری عبور کرکے باہر سڑک پر چلی گئی۔ اسی دوران سڑک سے گزرنے والی موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے غیر معمولی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہاتھ سے گیند کو کیچ کرلیا۔ Ever seen a crowd catch on a motorbike? ????️ ???? pic.twitter.com/VEuMgIZC03 — TAB (@tabcomau) November 25, 2026 اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شائقین کرکٹ اس کیچ کو کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل