Thursday, November 26, 2026
 

شاہ رخ خان کا کانٹینٹ کریئٹر کو قانونی نوٹس، وائرل ویڈیو ہٹانے کا مطالبہ

 



بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی کاروباری شخصیت اننت امبانی کے ساتھ اپنی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر سووگیا شرما کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں اننت امبانی کی مذہبی شخصیت سدھ گرو اور شاہ رخ خان سے ملاقات کے مناظر دکھائے گئے تھے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اننت امبانی نے اداکار کو خاموش رہنے کیلئے کہا۔         View this post on Instagram                       شاہ رخ خان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو بے بنیاد، گمراہ کن اور اداکار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا ہے۔ 23 نومبر کو جاری کیے گئے قانونی نوٹس میں کانٹینٹ کریئیٹر سووگیا شرما کو متنازع ویڈیو ہٹانے، متعلقہ دعوے کی مزید تشہیر روکنے اور 48 گھنٹوں کے اندر تحریری تصدیق فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب سووگیا شرما نے ایک نئی ویڈیو میں قانونی نوٹس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اپنے تبصرے کو آزادی اظہار کا حق قرار دیا ہے۔ معاملے پر مزید قانونی کارروائی ہونا ابھی باقی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل