Thursday, November 26, 2026
 

لاہور: میاں بیوی کے درمیان جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا

 



میاں بیوی کے درمیان جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جب کہ  والد اور والدہ کو بھی جائیداد ہبہ کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگیا۔ بیٹے اور بیٹی کو جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی،  دادا، دادی، نانا اور نانی کو جائیداد ہبہ کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ بھائی اور بہن کو جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر بھی ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ مل گئی،  ایک ہی شوہر کی بیویوں یا بیواؤں کے درمیان جائیداد بطور ہبہ منتقل کرنے پر بھی ٹرانسفر ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹس ٹیکس آن ٹرانسفر آف امووایبل پراپرٹی رولز 2016 میں ترمیم کر دی گئی، جائیداد کی منتقلی سے متعلق رول 9 کی شق سی تبدیل کردی گئی۔ گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی دفعہ 189 کے تحت ترمیم کی منظوری دے دی، محکمہ بلدیات پنجاب نے ترمیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جائیداد کی منتقلی سے متعلق نئے قواعد کا فوری نفاذ کردیا گیا، پنجاب حکومت نے 25 نومبر 2026 کو سرکاری گزٹ میں ترمیم شائع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل