Loading
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی پر جسمانی اور ذہنی تشدد سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے کہا کہ بیوی کو خلع کے بجائے شوہر کے جسمانی اور ذہنی تشدد کی بنیاد پر شادی ختم کرنے کا حق حاصل ہے، شوہر کے ذہنی اور جسمانی تشدد کا شکار بیوی حق مہر سے محروم نہیں ہوگی، بیوی کو خلع لینے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا شوہر کے تشدد کی بنیاد پر شادی ختم کرنے کی ڈگری جاری ہوگی، شوہر کا ایسا رویہ جو بیوی کی عزت ،ذہنی سکون اور زندگی متاثر کرے ظلم تصور ہوتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بیوی پر تشدد کی بنیاد پر جاری ڈگری میں حق مہر سے محروم نہیں ہوگی، تشدد کا شکار بیوی نکاح نامے میں درج حق مہر وصول کرنے کی حقدار ہے، بیوی کو حق مہر نکاح نامے کے مطابق ادا کرنا ہوگا۔
عدالت نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے میں ترمیم کردی، عدالت نے شوہر کو پانچ لاکھ روپے خصوصی اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے سامان جہیز کا معاوضہ چار لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار مریم ظفر کی شادی دسمبر 2016 میں اپنے کزن عثمان سے ہوئی، درخواست گزار کے مطابق شادی کے تقریباً دو سال تک اولاد نہ ہوئی، درخواست گزار کے مطابق اپنا دونوں نے طبی معائنہ کروایا۔
درخواست گزار کے مطابق معائنے میں شوہر میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کا نقص سامنے آیا، خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر نے اسے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اپریل 2020 میں گھر سے نکال دیا، خاتون کے مطابق 2020 میں شادی ختم کرنے اور حق مہر کی وصولی کا کیس دائر کیا، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے مریم ظفر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ خاتون کے مطابق نکاح نامے میں پانچ ہزار روپے نقد ،ڈھائی تولہ سونا ،زمین اور دو مکانات درج تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل