Thursday, November 26, 2026
 

پی ایس ایل 12: ڈائریکٹ سائننگ مکمل، کس ٹیم نے کون سا کھلاڑی منتخب کیا؟

 



پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کی ڈائریکٹ سائننگ کا وقت ختم ہوگیا تاہم رنرز اپ حیدرآباد کنگزمین اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کوئی کھلاری منتخب نہ کیا۔ رواں پی ایس ایل کی ڈائریکٹ سائننگ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جنہیں راولپنڈیز نے 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ Next stop: Pindi. ???? Australia's Matthew Short is our direct signing for #HBLPSL12. He's a two-time BBL Player of the Tournament, an explosive top order batter and a handy off spinner. Bold. Loud. Fearless. Welcome to Pindi, Matt! ????#MadeOfPindi #WeThePindiz pic.twitter.com/1272F7xnUZ — RawalPINDIZ (@thepindiz) November 25, 2026 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ میں سائن کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے ہی ایک اور فاسٹ بولر میٹ ہینری کو 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ Lockie Locked at 7.63 Cr PKR‼️  Unleashing the fast and furious #LockieFerguson as Direct Signing of Quetta Gladiators ???? ???? @thePSLt20 An elite T20 fast-bowler who will bring pace, variations & experience to Purple Force  ????  T20Is: 56 M - 77 wkts T20s: 225M - 257 wkts… pic.twitter.com/6VOruoMDvH — Quetta Gladiators (@TeamQuetta) November 24, 2026 ???????????? ???????????????????? ???????????????????? ???????????? ????????????????????????????! ???? A proven match-winner, a fierce competitor, and now one of our own! Welcome to the United Family, Matt Henry! ❤️#UnitedWeWin | #RangJeetKaLaalHai pic.twitter.com/Bmsw4O0kRo — Islamabad United (@IsbUnited) November 24, 2026 لاہور قلندرز نے سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ، کراچی کنگز نے انگلینڈ کے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل رشید کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے لانس مورس کو 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سائن کیا۔ Fastest to announce the direct signing…. Fastest bowler in HBL PSL 12… Introducing… The Wild Thing. Lance Morris ☄️ Welcome to the Sultans!#itstime @thePSLt20 pic.twitter.com/B9HTtP6SJF — Multan Sultans (@MultanSultans) November 23, 2026 A wrist-spinner with an endless bag of tricks and an exceptional understanding of spin! ???? A warm welcome to Adil Rashid as he joins the Karachi Kings family! ????❤️ pic.twitter.com/jNtsPcl5uR — Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 23, 2026 Welcome to the Qalandars family, our Sri Lankan brother, Kamindu Mendis! ???????? Signed directly for PKR 6.38 crore! pic.twitter.com/QZ9wPCC06a — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) November 24, 2026 The Direct Signings are in! ???? Six franchises have made their picks ahead of #HBLPSL12, while Hyderabad Kingsmen and Peshawar Zalmi have opted not to make any direct signings. Read More: https://t.co/7daDYfmVjE pic.twitter.com/Zm4WtZJaCG — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 25, 2026 دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے ڈائریکٹ سائننگ کے بجائے کھلاڑیوں کی برقرار رکھنے، ٹریڈز اور پلیئر آکشن کے ذریعے اسکواڈ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قواعد کے مطابق ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی جن میں ڈائریکٹ سائننگ بھی شامل ہوگی۔ پی ایس ایل 12 کے لیے ریٹینشن کی آخری تاریخ 13 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آکشن میں ہر فرنچائز کا سیلری کیپ 45 کروڑ روپے ہوگا جو نئی ڈائریکٹ سائننگ کرنے یا گزشتہ سال کی ڈائریکٹ سائننگ کو برقرار رکھنے کی صورت میں بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوجائے گا۔ ہر فرنچائز کو آکشن میں کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے لازمی خرچ کرنے ہوں گے۔ پی ایس ایل 12 کا آغاز پہلی مرتبہ پشاور میں افتتاحی میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل