Loading
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگست میں امریکی آپریشن ’’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک بھی آئل ٹینکر تیل سے لوڈ نہیں کرسکا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس سمندر میں فروخت کے لیے موجود تیل کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے ایرانی حکومت کو ڈوبتے ہوئے جہاز سے تشبیہ دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ واشنگٹن تہران پر معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ کے بیان میں آپریشن کے ذریعے ایران کی تیل کی برآمدات کو متاثر کرنے کے امریکی دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید اعداد و شمار یا تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل