Thursday, November 26, 2026
 

ویمنز بگ بیش لیگ: ڈینڈرا ڈوٹن ٹائمڈ آؤٹ ہونے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں

 



ویمنز بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو غیر معمولی ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قانون کے تحت آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ میلبرن رینیگیڈز کی ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن برسبین ہیٹ کے خلاف میچ میں اس منفرد انداز میں وکٹ گنوانے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ جنکشن اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران رینیگیڈز کی اننگز کے 15ویں اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد ڈوٹن کو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے طلب کیا گیا تاہم وہ مقررہ 75 سیکنڈ میں بیٹنگ کے لیے مکمل طور پر تیار نہ ہوسکیں۔ وہ کریز پر پہنچنے کے بعد ہیلمٹ درست کرتی رہیں اور بیٹنگ گلوز پہننے میں تاخیر ہوگئی۔ امپائرز نے مشاورت کے بعد انہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا۔ قانون کے مطابق ایسی صورت میں بیٹر کو اگلی گیند کے لیے پچ سے پانچ میٹر دور کھڑا ہونا پڑتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برسبین کی لیگ اسپنر سارہ گلین نے اسٹمپس کو نشانہ بنا کر ڈوٹن کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کردیا۔ Extraordinary. Deandra Dottin was late to the middle. Now she's out after Sarah Glenn hit the stumps with a ball she couldn't face! #WBBL12 pic.twitter.com/lsG3SZAw8b — Weber Women's Big Bash League (@WBBL) November 25, 2026 گریس ہیرس نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروفیشنل کرکٹ ہے۔ دوسری جانب کپتان سوفی مولینکس نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی جانب سے فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واقعے کے باوجود میلبرن رینیگیڈز نے آخری گیند پر 138 رنز کا ہدف حاصل کرکے سنسنی خیز کامیابی اپنے نام کرلی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل