Loading
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کی ایک ساتھ نئی تصویر نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہوں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔
صاحبہ بالی نے سکھوں کے مذہبی تہوار گروپورب کے موقع پر انسٹاگرام اسٹوری میں ارجن کپور کے ساتھ سیلفی شیئر کی جس میں دونوں سر ڈھانپے نظر آئے۔
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ میں نے ان کے حصے کا پرساد بھی کھا لیا۔
View this post on Instagram
دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز جون 2025 میں ہوا تھا جب صاحبہ نے ارجن کپور کی سالگرہ پر انہیں سب کا بہترین دوست قرار دیا تھا۔
بعدازاں دونوں کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کا میچ دیکھتے ہوئے بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
صاحبہ بالی ماضی میں ان افواہوں پر طنزیہ انداز میں ردعمل دے چکی ہیں، تاہم ارجن کپور نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل