Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران ایرانی نمائندوں سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
’ایم ڈی میٹس‘ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی صورت حال پر گہری توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔
کشنر کے مطابق ٹرمپ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کی انتظامیہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے ایران کے معاملے پر یورپی ممالک کے ردعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کشنر کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک امریکا سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں، تاہم ایران کے معاملے پر ان کا طرزِعمل متاثر کن نہیں رہا۔
جیرڈ کشنر نے مزید بتایا کہ وہ ایران سے متعلق تنازع کے معاملے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔
کشنر کی جانب سے ایرانی نمائندوں سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن نے ایران کے حوالے سے اپنے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم ان ملاقاتوں کی تاریخ، مقام یا ان میں زیرِ بحث آنے والے معاملات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل