Loading
عراق کی حکومت نے ملک کے شمالی کردستان خطے کی جانب فوجی دستوں کی پیش قدمی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم علی الزیدی کی حکومت کا مقصد کرد علاقے کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، نہ کہ انہیں دھمکانا۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق عراقی میڈیا میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فوجی دستے تیل کی مبینہ اسمگلنگ روکنے اور غیر سرکاری سرحدی گزرگاہیں بند کرنے کے لیے کردستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
عراقی حکومتی ترجمان حیدر العبودی کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تیل اسمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کیا جائے گا۔
دوسری جانب عراقی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو کردستان سمیت ملک کی تمام بین الاقوامی سرحدوں پر وفاقی افواج تعینات کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بغداد اور کردستان کی علاقائی حکومت کے درمیان تیل، سرحدی گزرگاہوں اور اختیارات کی تقسیم پر اختلافات مزید نمایاں ہوگئے ہیں۔
حکام نے یکم دسمبر کو بغداد اور اربیل کے درمیان قومی مذاکرات منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ آئینی اور انتظامی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل