Thursday, November 26, 2026
 

پی آئی اے کی لاپتا پرواز کے 37 سال پرانے معمے میں اہم پیشرفت، ممکنہ مقام کی نشاندہی

 



پی آئی اے کی لاپتا پرواز پی کے 404 کے 37 سال پرانے معمے کو حل کرنے کے لیے حیدرآباد کے طالب علم فصیح علی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے لاپتا پرواز کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کرلی۔ فصیح علی نے 5 ماہ کی تحقیق سے تاجکستان میں گلیشیئر پر ایسی ساختوں کی نشاندہی کی جو بظاہر طیارے کے ممکنہ ملبے سے مشابہت رکھتی ہیں۔ اپنی تحقیق سے متعلق فصیح علی نے بتایا کہ دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد سیٹلائٹ تصاویر اور گوگل ارتھ کی مدد سے لاپتا طیارے کی ممکنہ لوکیشن تلاش کرنے کا آغاز کیا۔ ڈائریکٹر بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایئر کموڈور احسن نعمان نے کہا کہ نشاندہی کیے گئے ممکنہ مقام کی حقیقت جاننے کے لیے تمام ضروری تکنیکی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 404 کی ایک مقامی پرواز تھی جو 25 اگست 1989 کو گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل