Thursday, November 26, 2026
 

بیٹی کی شادی میں رقص کرتے باپ کی موت، اہلخانہ نے دلہن سے خبر چھپائے رکھی

 



بھارتی ریاست راجستھان میں بیٹی کی شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں تبدیل ہوگئیں جب دلہن کا والد شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع اُدے پور میں پیش آیا، جہاں 51 سالہ شنکر لال میگھوال 20 نومبر کی شب اپنی بیٹی پریانکا کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں رقص کررہے تھے کہ اچانک ان کے سینے میں درد اٹھا اور طبیعت بگڑ گئی۔ اہلخانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ تاہم خاندان نے ابتدا میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کو واقعے سے آگاہ نہیں کیا اور بتایا کہ شنکر لال انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر دلہا اپنے 15 سے 20 رشتہ داروں کے ہمراہ دلہن کے گھر پہنچا اور 21 نومبر کی رات تقریباً 3 بجے شادی کی رسومات مکمل کی گئیں۔ اہلخانہ نے بیٹی کی شادی مکمل ہونے تک والد کی موت کا صدمہ اس سے چھپائے رکھا۔ بیٹی کی رخصتی کے بعد اسی روز شنکر لال کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل