Thursday, November 26, 2026
 

جم نہ ٹریڈ مل؛ 2 کمروں کے گھر میں چہل قدمی سے وزن کم کرلیا؛ ویڈیو وائرل

 



جم جانے کے لیے وقت نہیں، ٹریڈ مل خریدنے کے لیے پیسے نہیں اور گھر میں جگہ بھی کم ہے تب بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی خاتون نے اپنے دو کمروں کے فلیٹ کو ہی واکنگ ٹریک بنا کر 14 کلوگرام وزن کم کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فٹنس انفلوئنسر امبیکا ساگر نے روزانہ گھر کے اندر 20 ہزار قدم چلنے کی عادت اپنا کر اپنا وزن 90 کلوگرام سے کم کرکے 76 کلوگرام تک پہنچا دیا۔ امبیکا نے اپنی سی کامیابی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اپنی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ دکھایا گیا تھا۔         View this post on Instagram                       انہوں نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ وہی پرانی ٹی شرٹ ہے لیکن اسے پہننے والی عورت بدل چکی ہے۔ وزن میں کمی کے بعد شخصیت ہی نہیں بلکہ خود کو دیکھنے کا انداز بھی بدل گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر امبیکا ساگر نے وزن کم کرنے کے لیے نہ کسی مہنگے جم کا رخ کیا اور نہ ہی ٹریڈ مل یا کسی خصوصی مشین کی مدد لی بلکہ دستیاب جگہ میں مسلسل چلنے کو معمول بنایا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا سہرا صرف چہل قدمی کو نہیں دیا جاسکتا۔ متوازن غذا، کیلوریز میں کمی اور روزمرہ معمولات میں مستقل تبدیلیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔         View this post on Instagram                       امبیکا ساگر نے مزید بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے بھوکا رہنا یا فوری نتائج دینے والے طریقے اپنانا ضروری نہیں بلکہ مستقل مزاجی اور اپنی کوششوں پر یقین ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل