Loading
تھانہ سرڈھیری کی حدود میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 18 سالہ خاتون لیلیٰ نور کو شوہر سمیت قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق 11 ستمبر کو چار ملزمان نے لیلیٰ نور کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے واقعے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے گرفتار ملزم تیمور کو ضمانت پر رہا کردیا تھا، جس نے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خاتون اور اس کے شوہر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دہرے قتل کے بعد چاروں نامزد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول حارث خان کے والد ایاز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل