Saturday, November 28, 2026
 

اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی مایوں اور سنگیت کی تصاویر سامنے آگئیں

 



پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ کی دوسری بیٹی سلینا شیخ کے مایوں اور سنگیت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔ مایوں کی تقریب میں سلینا نے مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔ تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے روایتی ابٹن کی رسم ادا کی۔ سنگیت کی تقریب میں سلینا سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی اور اس سے ہم آہنگ زیورات میں نظر آئیں جبکہ سلیم شیخ سمیت تمام اہل خانہ نے شادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ سلیم شیخ نے 1999 میں نوشین شیخ سے شادی کی تھی، ان کی تین بیٹیاں ہیں جن میں سے بڑی بیٹی نشمیہ کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل