Saturday, November 28, 2026
 

وانا میں گرینڈ قبائلی جرگہ، ترقیاتی منصوبوں پر جلد عمل درآمد اور عوامی مسائل کے حل پر اتفاق

 



جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر جلد عمل درآمد، پائیدار امن کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ جرگے میں کور کمانڈر پشاور نے بھی شرکت کی جبکہ علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ خان، وائس چیئرمین ملک خان مرجان وزیر اور ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے ایڈمنسٹریٹر یحییٰ اخونزادہ بھی موجود تھے۔ جرگے کے شرکاء نے جنوبی وزیرستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے اور عوامی مشکلات میں کمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے درمیان باہمی اعتماد اور مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جرگے میں مختلف قبائل کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ، سرکاری محکموں، علمائے کرام، اساتذہ، تاجر برادری، سماجی کارکنوں، صحافیوں، نوجوانوں اور خواتین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے جنوبی وزیرستان کی ترقی، پائیدار امن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے مشترکہ اور مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل