Loading
ملک میں مصنوعی ذہانت ( AI ) کا ایک بھی سند یافتہ ماہر استاد دستیاب نہیں ۔ اساتذہ کی اکثریت ذاتی دلچسپی سے اے آئی استعمال کر رہی ہے لیکن باقاعدہ سرٹیفائیڈ ماہرین کی تعداد صفر ہے ۔
قومی سطح پر جنریٹیو اے آئی کا استعمال کے حوالے سے ایک پینل سروے کے مطابق پاکستان کے تقریباً 93 فیصد اساتذہ تدریسی مقاصد کے لئے اے آئی ٹولز استعمال کر رہے ہیں ۔
سروے میں شامل 69 فیصد اساتذہ نے بتایا کہ انہوں نے اے آئی کے استعمال کی کسی نہ کسی قسم کی تربیت ازخود حاصل کی تاہم پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن اور پکٹا نے نومبر 2026 میں صوبے کے 25,898 سرکاری پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کو بطور اے آئی فوکل پرسن تربیت دینے کا آغاز کیا جبکہ صوبائی سطح پر 1 لاکھ 60 ہزار اساتذہ کو تربیت دینے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے ۔
سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹ (DIRPS) اور ایڈلیب (EDLAB) کے اشتراک سے فروری 2026 میں اساتذہ کی تربیت شروع کی گئی ہے ۔
خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور دیگر علاقے ان صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر صورتحال غیر یقینی بتائی جاتی ہے تاہم وفاقی وزارت تعلیم جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک کے 29 اضلاع میں ہزاروں اساتذہ اور طلبہ کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے استاد کی تدریسی خدمات میں پہلی ضرورت کسی بھی مضمون میں ماہر ہونے کی سند ہے جبکہ تدریسی تربیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی الگ سے تدریسی ٹولز ہیں ۔
ماہرین تدریس کے مطابق تدریس کا عمل اور تدریسی ٹولز دو الگ کوالیفیکیشنز ہیں جس کی سند کے علاوہ کوالیفائیڈ سرٹیفیکیشن تسلیم شدہ ادارہ سے نوازی جاتی ہے جبکہ طالبعلموں کے لئے پہلی جماعت سے بارہویں تک بالترتیب لازمی مضمون اور اختیاری مضمون شامل رکھا گیا ہے جبکہ اعلی تعلیمات میں ٹائٹل پروگرامز بھی شامل ہیں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل