Wednesday, October 30, 2024
 

پی ٹی آئی کے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع

 



 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق وابستگی فارم پی ٹی آئی کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

تین ازاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں، دونوں کے وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے۔

تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کے اضافی دستاویز بھی جمع کروا دی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل