Sunday, December 15, 2024
 

گورنر سندھ سے جامعتہ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن پر تبادلہ خیال

 



گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعتہ الرشید کے مہتمم اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے ملاقات کی ملاقات میں مدارس رجسٹریشن، علمائے کرام کی خدمات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے اور متفقہ لائحہ عمل کے بعد ہی حکومت کوئی اقدام اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت سے بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہوئے ہیں۔ گورنر سندھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جامعتہ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن حساس معاملہ ہے اس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اہم اقدام ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل