Loading
چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ تھی اور نہ مستقبل میں بنے گی، حکومت نے جو تحریری معاہدہ کیا اُس پر عمل کرے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی حمایت ضرور کی مگر نہ ہی کابینہ کا حصہ تھی اور مستقبل میں بھی نہیں بنے گی۔ یوسف رضا گیلانی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سے تحفظات تھے جس پر اب مذاکرات جاری ہیں جیسے ہی کوئی نتیجہ نکلے گا سب کو آگاہ کیا جائے گا کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلزپارٹی سے کیے جانے والے تحریری معاہدے پر عمل کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل