Sunday, December 15, 2024
 

مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کا پرکشش ہونا ‘جرم’ بن گیا، سہیلیوں نے کڑی سزا سنا دی

 



خاتون انفلوئنسر کو پرکشش نظر آنا بھی سزا کے مترادف ہوگیا جہاں ان کی سہیلیوں نے کرسمس جیسے سالانہ بڑے مذہبی تہوار کی تقاریب میں شرکت سے روکتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے سابق مس بومبوم انفلوئنسر اور ماڈل مارینا اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں برس کرسمس کے دوران تہوار اکیلی منائیں گی کیونکہ ان کی سہیلیوں نے کرسمس ڈنر میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ برازیلی ماڈل 34 سالہ مارینا اسمتھ نے مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کی سہیلیاں ان سے جلتی ہیں اور احساس کمتری کا شکار ہیں کیونکہ وہ بہت پرکشش ہیں۔ مارینا اسمتھ نے کہا کہ ان کی سہیلیاں خوف زدہ ہیں—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کرسمس ڈنر میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ خواتین سمجھتی ہیں کہ میں ان سے ان کے مرد چھین لوں گی، وہ پریشان ہیں کہ ان کے شوہر یا بوائے فرینڈز میری طرف راغب ہوں گے۔ ساؤپاؤلو سے تعلق رکھنی والی سابق مس بومبوم نے اعتراف کیا کہ ٹھیک ہے میں ایک خوب صورت خاتون ہیں لیکن یہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ مجھے اکیلا کردیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کردیا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے شوہروں یا بوائے فرینڈز سے تعلق بنانے کی کوشش کرتی ہیں اور کہا کہ میں خوش لباس ہوں اور یہ میرے لیے مسئلہ نہیں ہے اور اسی وجہ سے پہلے بھی بھی دوستوں نے مجھے چھوڑا اور میرے اچھے دوست نہیں بن پائے تھے۔ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ اور اسٹائلش تصاویر جاری کرنے والی مارینا نے واضح کیا کہ وہ کسی کی توجہ یا اپنے دوستوں کے شوہروں یا بوائے فرینڈ کو پرکشش نظر آنے کے لیے نہیں کرتی ہیں، میرے ساتھ اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ خواتین کی جانب سے اپنی سہیلی کو یوں الگ کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر سبرینا لو کے ساتھ بھی اس طرح کا تجربہ ہو چکا ہے جب انہیں ایک دوست کی شادی کی تقریب سے باہر کردیا گیا تھا۔ سبرینا لو نے کہا کہ دلہن نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے زیادہ توجہ مجھ پر ہوگی کیونکہ میں اچھی نظر آرہی تھی اس لیے بہتر ہے کہ میں ان سے دور رہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دولھا نے انکشاف کیا کہ ان کو شادی سے باہر کرنے کے بارے میں وٹس ایپ گروپ میں بحث بھی ہوئی تھی جس میں سبرینا لوو کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اسی طرح امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنی والی 29 سالی شائے لی نے بھی ان کی خوب صورت کی وجہ سے ان کے ساتھ اسی طرح کا رویہ اپنائے جانے کی شکایت کی۔  شائے لی کا کہنا تھا کہ لوگ مختلف انداز میں پیش آتے ہیں، لوگ آپ کو آپ کے کردار سے نہیں جانچتے بلکہ یہی دیکھتے ہیں کہ آپ کیسے نظر آ رہے ہیں۔ مارینا اسمتھ نے کہا کہ وہ کرسمس اکیلے منائیں گی—فوٹو: مارینا اسمتھ فیس بک برازیل کی ماڈل مارینا اسمتھ نے سہیلیوں کے اس کردار کو دلخراش قرار دیا کیونکہ انہیں تقاریب سے دور کردیا گیا ہے اور ان کا کوئی دوست بھی نہیں ہے اور اب خوب صورت ہونا ان کے لیے احساس کمتری کا ذریعہ بن چکا ہے کیونکہ وہ دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح نہیں کرسکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل