Monday, December 16, 2024
 

چینی تعاون سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ ترقی میں کردار کیلیے تیار

 



چین کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والا جدید ٹیکنالوجی سے لیس گوادر ایئرپورٹ ملک و صوبے کی معاشی ترقی میں کردار کے لیے تیار اور فعال ہو گیا۔ چینی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مینجر گوادر ایئرپورٹ خالد کاکڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کا ایک بڑا ایئر پورٹ اوراس کا تعمیراتی ڈیزائن حیرت انگیز ہے، اس کی تکمیل میں چینی انجینئرز اور آرکیٹیکٹ کی محنت، لگن اور جذبہ قابل ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ مسافر پروازوں کے علاوہ مال برداری میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا، جس کیلیے ایک گودام زیرتعمیر ہے، مستقبل میں مزید پانچ گودام تعمیر ہوں گے، جس سے گوادر بندرگاہ مال کی ترسیل کا بڑا مرکز بن جائے گی۔ نئے ایئرپورٹ کو چلانے کی ذمہ داری چین سے تربیت یافتہ عملہ سنبھالے گا۔ چائنہ ریلوے کے سینیئر انجینئر چھن ڑینگ رونگ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر کے دوران پانی کی قلت ایک بڑا چیلنج تھا، زیر زمین پانی ملنے میں ناکامی کے بعد ٹینکرز استعمال کیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل