Monday, December 16, 2024
 

ٹک ٹاکر رجب بٹ کے دفاع میں یاسر شامی سامنے آگئے

 



ٹک ٹاکر رجب بٹ کی غیر لائسنس یافتہ شیر اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد یوٹیوبر یاسر شامی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ یاسر شامی نے رجب بٹ کے حق میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ ٹک ٹاکر کی گرفتاری کی مذمت کررہے ہیں۔ یاسر شامی نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ ’’رجب بٹ اب آزاد ہیں، میں سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس معاملے کو دیکھا۔ میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ رجب بٹ کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا تھا۔‘‘         View this post on Instagram                       A post shared by Yasir Shami (@yasirshami143) ڈیلی پاکستان کے میزبان کا کہنا تھا کہ ’’رجب بٹ کو کئی غیر قانونی چیزیں گفٹ کی گئیں، جن میں ایک شیر کا بچہ اور ہتھیار شامل ہیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا، حالانکہ انہوں نے اپنے وی لاگ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان چیزوں کے لائسنس بنوانے جارہے ہیں لیکن پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔‘‘ شامی نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو پہچانیں۔ ’’ان دشمنوں کو جانیں جو آپ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ایک ذمے دار شخصیت بنیں کیونکہ آپ ایک بڑے انفلوئنسر ہیں۔‘‘ یاسر شامی نے مزید کہا کہ ’’رجب بٹ اپنی محنت کے بل بوتے آج اس مقام تک پہنچے ہیں جس کے بعد یہ گرفتاری سراسر ان سے حسد کرنا ہے اور کچھ نہیں، لوگوں کو اگر اس کے کانٹینٹ سے اختلاف ہو بھی جائے لیکن شادی کے سب سے خاص دنوں میں اسے گرفتار کرنا صرف حسد ہے۔ اللّٰہ جسے عزت دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔‘‘

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل