Monday, December 16, 2024
 

پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار 40 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 



انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج پر درج مقدمات میں 40 مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 24 نومبرکو احتجاج کے حوالے سے 40 مظاہرین کو تھانہ شمس کالونی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرفتار ملزمان مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں پولیس نے گھروں سے اٹھایا۔ متعدد ملزمان کو جن جگہوں سے گرفتار کیا گیا ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل