Sunday, December 22, 2024
 

ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان اڈیالہ جیل منتقل

 



سانحہ 9 مئی میں ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان راجہ محمد احسان اور عمر فاروق کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو ملٹری کورٹ سے 10 10 سال سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملڑی کورٹ سے سزائیں پانے والے دیگر مجرموں کو مقامی اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل