Loading
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو بڑی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلی محلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ اور جج حکمرانوں کے انگوٹھے کے نیچے آ گئے ہیں جبکہ ملک میں غریب کو انصاف نہیں ملتا اور لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عدل کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتا دیا ہے بجلی کی قیمتیں کم کرو ورنہ سڑکوں پر آئیں گے اورعوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کارکنان بڑی کال کے لیے تیار رہیں اور گلی محلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے 25دسمبر سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کرے اور چھوٹے کسانوں کو ریلیف دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل