Sunday, December 22, 2024
 

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی سے ملتان منتقل

 



پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کاپہلا میچ بھی کراچی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ شیڈول کےمطابق 24 سے 28 جنوری ملتان ہی میں ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 16 سے 20 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شیڈول تھا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے میچ کو ملتان منتقل کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل