Loading
شہر قائد کے علاقے فردوس چالی لانڈھی کے علاقے میں قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدین کے گھر سے مبینہ حبس بے جا میں رکھی گئی بیٹی کو برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویہ لڑکی کی شناخت 21 سالہ ناز فاطمہ ولد نیاز حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جسےئ اس کے والدین نے مبینہ طور پر گھر میں بند کر رکھا تھا۔ مغوی کی فریاد پر پولیس نے دادی، ماں، والد، چچا اور ایک پڑوسن کو گرفتار کر لیا ہے۔ مغوی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اسٹاف نرس ہے اور اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں، مغوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرے والدین میری پسند کے لڑکے سے شادی نہیں کروا رہے تھے۔ پولیس کو اپنے بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھ پر تشدد کیا اور میرے بال کاٹ دیے۔ پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل