Loading
بھارت میں ایک شخص نے طلاق کے بعد بیوی کو نان نفقے کے مد میں فراہم کی جانے والی رقم کی ادائیگی کا انوکھا انداز اپنا لیا۔ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ کو نان نفقے کی مد میں دو لاکھ روپے دینے کا حکم دیا گیا۔ عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے 37 سالہ شخص 80 ہزار روپے مالیت کے 2 اور 1 روپے کے سکّوں سے بھرے دو سفید تھیلے لے کر پہنچ گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Voice For Men India (@voiceformenind) رقم موصول ہونے کے بعد پریزائڈنگ جج نے اس شخص کو ان سکّوں کو کرنسی نوٹوں سے بدلنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد اس نے عدالتی حکم کو پوراکرتے ہوئے رقم کو نوٹوں کی صورت جمع کروایا۔ عدالت نے سابق شوہر کو بقیہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے جلد از جلد جمع کرانے کی بھی تلقین کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل