Sunday, December 22, 2024
 

فراڈ کیس؛ بھارتی کرکٹر کے مبینہ وارنٹ گرفتاری جاری

 



پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن اوپنر رابن اتھپا کے فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر روبن اُتھپا کے ای پی ایف او (ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) فراڈ کیس میں مبینہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ روبن اُتھپا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے انتظامی امور کے دوران ملازمین کی تنخواہوں سے 23 لاکھ روپے کی رقم کاٹی لیکن اسے پروویڈنٹ فنڈ کے حصے میں متعلقہ محکمے میں جمع نہیں کروایا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے دھونی کا کون سا ریکارڈ توڑ ڈالا؟ پولیس کو دی گئی شکایت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بقایا جات جمع نہ کرانے کے باعث متاثرہ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹس کے معاملات میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ کرناٹک پولیس کو سابق بھارتی کرکٹر روبن اُتھپا کو 27 دسمبر تک گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ وارنٹ 4 دسمبر کو جاری کیے گئے لیکن سابق بھارتی کرکٹر ریاست کرناٹک میں پلکیشی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سابق اوپننگ بیٹر اور ان کا خاندان اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان، 3 ون ڈے سیریز ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی واضح رہے کہ روبن اُتھپا نے بھارت کیلئے 46 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔  اس کے علاوہ وہ 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے، روبن نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی حصہ لیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل