Loading
فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ناشتہ مفت نہ دینے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان چند روز قبل علی الصبح فیصل ٹاؤن میں واقع چنے والے سے ناشتہ لینے آئے، دکاندار نے پیسوں کا تقاضا کیا جس پر ملزمان گن پوائنٹ پر تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلمان اکبر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو تشدد اور دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم گلزار 3 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ملزمان 5 ہزار کا ناشتہ گن پوائنٹ پر لے جا چکے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دیگر ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل