Monday, December 23, 2024
 

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 



سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی۔  زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل