Monday, December 23, 2024
 

وفاقی وزیر تجارت کی کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

 



وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کینیا اور پاکستان کے درمیان زراعت، دوا سازی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات ہیں۔ پاکستان کینیا سے چائے کا بڑا درآمد کنندہ ہے دیگر افریقی مصنوعات میں بھی دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔ پاکستان نے کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے جبکہ مشرقی افریقا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے معاہدے پر کام تیز کرنے کی درخواست بھی کی۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان میں مشرقی افریقی تجارت پر خصوصی کانفرنس جبکہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے صنعتی دورے کی تجویز بھی دی۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا، مشرقی افریقا اور پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری ہے، پاکستانی نجی کمپنیاں پاور سیکٹر میں کینیا کے لیے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔ پاکستان مشرقی افریقی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی پل بن سکتا ہے۔ کینیا کے میگا پروجیکٹس کے لیے سیمنٹ اور اسٹیل کی فراہمی پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور کینیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کینیا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے فعال کردار پر اظہار تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے دروازہ کھول دیا اس سے پہلے کہ ہم دستک دیتے۔‘‘

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل