Sunday, August 02, 2026
 

نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی جہاں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل