Thursday, March 12, 2026
 

سلمان مرزا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر نجی چینل کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

 



قومی کرکٹر سلمان مرزا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر نجی چینل کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی قانونی ٹیم کی وساطت سے نجی چینل اور اس کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیجنے سے متعلق آگاہ کیا۔ Legal Notice has been sent to #ShahidHashmi and #Arynews for making False Allegations & spreading unethical news! pic.twitter.com/r28g0bjI24 — Salman Mirza (@SalmanMirza760) March 12, 2026 نجی چینل کے صحافی نے 5 مارچ کو سلمان مرزا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کینڈی کے ہوٹل میں خاتون اسٹاف کو ہراساں کیا۔ صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کی شکایت پر ٹیم انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات کیں جس کے بعد مذکورہ کھلاڑی کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ پی سی بی نے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے صحافی سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ Agenda driven fake news targeting the character of our players is unacceptable and will not be tolerated. The reporter must publicly apologize without delay; failing which, the PCB will take all necessary steps to ensure such malicious conduct is dealt with firmly and nipped in… — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2026 سلمان مرزا نے بھی اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔ A absurd News is circulating on media and I strongly condemn this Cheap Journalism@TheRealPCB has already denied this Baseless & Fake News and i'm going to take Legal Action against #ShahidHashmi (Journalist) who works for @ARYNEWSOFFICIAL for this sort of Filthy reporting! — Salman Mirza (@SalmanMirza760) March 5, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل