Sunday, June 30, 2024
 

اسرائیل کی زخمیوں کے علاج میں مصروف رضاکاروں پر بھی بمباری؛ 7 شہید اور 12 زخمی

 



تل ابیب: اسرائیل نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے نوصیرت اور بوریج پناہ گزین کیمپوں میں زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے رضاکاروں پر حملہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نوصیرت پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے بے گھر فلسطینیوں کا شہری دفاع کے طبی رضاکار علاج کر رہے تھے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے بمباری کردی۔

اسرائیلی بمباری میں شہری دفاع کے چار رضاکار شہید اور 12 زخمی  ہوگئے جن میں سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

اسی طرح بوریج پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے طبی رضاکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج بین الاقوامی عدالت کے فیصلوں اور عالمی قیادت کے مطالبات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے غزہ جنگ میں مسلسل ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور صیہونی ریاست اس کی جارحیت کا نشانہ طبی رضاکار بن رہے ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر چاروں سمت چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں اب تک 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 37,765 افراد ہلاک اور 86,429 زخمی ہوچکے ہیں۔ حماس کے زیرقیادت حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے جب کہ درجنوں افراد اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل